Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ

ایران میں بیرونی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے محکمہ سرماریہ کاری اور اقتصادی فنی تعاون کے سربراہ علی فکری نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ایران میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی دلسچپی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی اور صنعتی ترجیحات پر کام کر رہے ہیں اور علاقائی اور عالمی سطح پر غیر ملکی  سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطوں میں ہیں ۔

علی فکری کا کہنا تھا کہ چین، روس، ہندوستان اور بہت سے دوسرے ممالک ایران کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتے ہیں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ 

ایران کے محکمہ سرماریہ کاری اور اقتصادی فنی تعاون کے سربراہ نے کہا کہ کسی ملک کے خلاف پابندیوں کا صرف ایک مطلب ہوسکتا ہے اور وہ یہ کہ بعض ممالک ایران کی ترقی کے مخالف ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی ترقی ان کے مفاد میں نہیں لہذا وہ اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس