ایرانی فوج کی ذوالفقار مشقیں ختم، اہداف مکمل
بحری اور فضائی پریڈ کے ساتھ ہی ایرانی فوج کی مشترکہ فوجی مشقیں، خطے کی سلامتی کے ٹھوس پیغام کے ساتھ ختم ہوگئیں۔
سحر نیوز/ ایران: پریڈ آف اتھارٹی کے موقع پر ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے علاوہ فضائیہ بحریہ اور ایئر ڈیفینس فورس کے کمانڈر بھی موجود تھے۔
بحریہ کے مختلف جہازوں اور آبدوزوں نے تباہ کن بحری جہاز سہند کی قیادت میں بحری پریڈ میں حصہ لیا جبکہ فضایہ کے ایف چار، میراج اور پی تھر ایف طیاروں، اور ہیلی کاپٹروں نے فضا میں پروازیں بھریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے ان مشقوں کے ذریعے خطے کی سلامتی کے تحفظ کا ٹھوس پیغام دیا ہے۔
ایرانی فوج کی ذوالفقار دوہزار بائیس فوجی مشقیں جمعرات کی شب، یازھرا کے کوڈ کے ساتھ، جنوب مشرقی ایران کے علاقوں، مکران کے ساحلوں، مشرقی آبنائے ہرمز سے لیکر گواتر کی بندرگاہ تک اور بحیرہ عمان سے لیکر بحرہند کےشمال میں دس ڈگری کے مدار میں شروع ہوئی تھیں اور پیر کی صبح اپنے اختتام کا پہنچیں۔