Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران نے دشمن کی ہائی برڈ جنگ کو ناکام بنا دیا ہے، صدر ایران

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کی تمام سازشوں اور فتنہ انگیزیوں کو ناکام بنادیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: نئے مالی سال کا بجٹ پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کرنے سے قبل ایوان سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران، دشمن کی ہائی بریڈ جنگ کے میدان میں سربلند و کامیاب رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ماضی کی مانند اس بار بھی ایرانی قوم کے دشمنوں کو، نفسیاتی، ابلاغیاتی، سفارتی اور اقتصادی جنگ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
یاد رہے کہ سید ابراہیم رئیسی نے نئے مالی سال کا بجٹ بحث اور منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔ ایران کے وزیر خزانہ نے افراط زر پر قابو پانے اور پیداوار میں اضافے کو، نئے سال کے بجٹ کی اہم ترین خصوصیات قرار دیا ہے۔

ٹیگس