Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • ایرانی سفیر کی طالبان وزیرخارجہ سے ملاقات

افغانستان میں متعین ایران کے سفیر اور صدر ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی نے ایران کے کونسل جنرلوں کے ہمراہ کابل میں طالبان انتظامیہ کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی سفارتی وفد اور افغان وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر طالبان کے وزیر خارجہ نے افغان شہریوں کو ویزے کی فراہمی میں دی جانے والی سہولتوں، اقتصادی تعاون، مشترکہ سرحدوں کی سلامتی، افغان مہاجرین کی میزبانی، بیمار افغان شہریوں کے علاج اور امداد کی سامان کی فراہمی پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ 
افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے سیاسی اور سفارتی معاملات کے علاوہ، تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

ٹیگس