Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کی ترقی و پیشرفت سے دشمن پریشان: صدر رئیسی

ایران کے اندرجو کوئی بھی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے جواب دینا ہو گا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کل رات ایرانی ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے با برکت عشرے کی آمد اور امام خمینی رح  کی وطن واپسی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے بانی، ان کی شخصیت اور ان کی یاد، ان کا طرز زندگی ہم سب کے لیے ہمیشہ نمونہ عمل رہے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ تمام تر دباو اور پابندیوں کے باوجود ایران ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور آج دشمن پابندیوں کو بے اثر کرنےمیں ناکامی کی وجہ سے  ہمارے اقدامات سے ناراض ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ فسادات کی ایک وجہ یہ تھی کہ دشمن نے دیکھا کہ اس کی پابندیاں سیاست دانوں کے اقدامات کی وجہ سے بے اثر ہو گئی ہیں اور پابندیوں کے باوجود ہماری تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا، پیداوار روکنے کی کوششوں کے باوجود ملک نے 5 فیصد ترقی کا تجربہ کیا، تقریباً 10 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں۔

صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یورپیوں کو اپنے لیے وہی پسند کرنا چاہیے اور دوہرا معیار ترک کرنا چاہیے کہا کہ ایران کے اندرجو کوئی بھی حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے جواب دینا ہو گا۔

ٹیگس