پابندیوں کا امریکی حربہ ناکام رہا: ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے کیوبائی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی سینکشنز پالیسی کو ناکام قرار دیا۔
سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور کیوبا کے وزرائے خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور برونو روڈریگز نے ہوانا میں بیٹھ کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس ملاقات میں وزیر خارجہ ایران نے جہاں امریکہ کی دھونس دھمکی اور یکطرفہ پابندیوں کی پالیسی کو ناکام قرار دیا وہیں وزیر خارجہ کیوبا نے بھی ہوانا میں ایرانی وفد کا خیرمقدم کیا اور اس دورے کو اس ملک کے خلاف ہمہ جہتی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف کیوبا کے ساتھ ایران کی حمایت کو سراہنے کا موقع قرار دیا۔
اس ملاقات میں برونو روڈریگز نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیوبا تمام ممالک کے لئے پرامن ایٹمی توانائی کے حصول کے حق کی حمایت کرتا ہے۔