Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران و روس کے قومی سلامتی کے سیکریٹریز کے درمیان ملاقات

ایران اور روس کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریز نے ماسکو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: اپنے دورہ ماسکو میں ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بدھ کو روس کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نیکلائی پاتروشوف سے ملاقات کی۔ 
ماسکو میں علاقائی سلامتی کے بارے میں مذاکرات کے لئے منعقدہ پانچویں سیکورٹی اجلاس کے موقع پر بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اپنے روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔ 
اس سے قبل علی شمخانی نے ماسکو میں علاقائی سلامتی کے بارے میں مذاکرات کے لئے منعقدہ پانچویں نشست سے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں بیرونی مداخلت علاقے میں بدامنی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ 

ٹیگس