ایران، ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i418131-ایران_ترکی_کے_زلزلہ_زدہ_علاقوں_میں_فیلڈ_اسپتال_قائم_کر_رہا_ہے
ایران کی برّی فوج نے ترکی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران، ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہا ہے

ایران کی برّی فوج نے ترکی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ترک حکام کی درخواست پر ایران کی فوج، ترکی کے زلزلہ زدہ جنوبی علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ فیلڈ اسپتال پچاس بیڈ پر مشتمل ہوگا جہاں ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیئیٹر، دواخانہ، لیباریٹری اور متعدد دیگر حصوں میں زلزلے کے متاثرین کو خدمات پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے علاوہ آرتھوپیڈی، انفیکشن، ایمرجنسی، خواتین اور بچوں کے ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ساٹھ رکنی ٹیم ترکی روانہ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے فورا بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا کام شروع کردیا تھا۔