Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کی یورپ اور چین کو سال 2022میں 184ملین یورو کے پستہ کی برآمدات

ایران یورپ اورچین کوپستہ  برآمدکرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے جو سال 2022ء میں 184ملین یورو رہا۔

سحرنیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی ادارہ اعداد و شماریات یورو سٹیٹ نے ایران کی طرف سے یورپ کو 111 ملین یورو مالیت کے پستہ کی برآمد کی خبر دی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہے، سال 2021ء میں ایران نے یورپ کو 192 ملین ڈالر کا پستہ برآمد کیا تھا ۔ ایران کی طرف سے پستہ کی برآمدات میں کمی کی وجہ  خشک سالی بتائی جار ہی ہے۔

ایرانی پستہ کا سب سے بڑا خریدار جرمنی ہے  جس نے ایران سے 75 ملین یورو کا پستہ خریدا۔

امریکہ یورپ کو پستہ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس نے 756 ملین یورو کا پستہ سال 2022 میں یورپ کو برآمد کیا  اورگزشتہ سال کے مقابلے میں یورپ کو پستہ کی برآمد 30 فیصد زیادہ رہی۔

چین کے ادارہ کسٹم کے اعداد وشمار کے مطابق ایران نے سال 2022 میں  چین کو 63 ملین یورو کا پستہ برآمد کیا  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ امریکہ نےچین کو 208 ملین یورو کا پستہ برآمد کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 51 فیصد کم ہے۔ایران کی چین کو پستہ کی برآمد گزشتہ سال کے مقابلے میں 82 فیصد کم ہوئی ہیں۔ 

ٹیگس