Feb ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکی ہتھیاروں سے بھرا جہاز ضبط کرلیا

امریکی ہتھیاروں سے لدا ایک بحری جہاز ایران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد علی گودرزی نےکہا ہے کہ  قبضے میں لئےگئے بحری جہاز سے پانچ ہزار سے زائد قمعیں اور تلواریں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام  ہتھیار امریکا کے تیار کردہ ہیں ۔ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ جسم کو چھونے اور خون لگنے کے بعد ان ہتھیاروں کی دھار  مزید تیز ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے بھی ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس نے تین ہزار سے زائد جنگی ہتھیاروں کی ایک کھیپ پکڑی تھی جسے ایران میں بلوائیوں اور شرپسند عناصر میں تقسیم کیا جانا تھا۔
بریگیڈیر جنرل احمد علی گودرزی نے کہا کہ خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی کوئی جگہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج کا ایران پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے۔

ٹیگس