ایران دنیا میں کار تیار کرنے والے ملکوں میں گیارہوں نمبر پر آگیا
ایران دنیا میں کاریں تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں گیارہوں نمبر پر آگیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: یورپین کار انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں اڑسٹھ ملین سے زیادہ کاریں تیار کی گئیں جو دوہزار اکیس کے مقابلے میں سات اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہیں ۔
اس رپورٹ میں ایران میں کار سازی کے اعداد و شمار کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوہزار اکیس کے مقابلے میں دوہزار بائیس کے دوران ایران کارسازی کے میدان میں آٹھ درجہ اوپر آگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں سن دوہزار اکیس کے دوران نولاکھ اناسی ہزار نو سے انہتر گاڑیاں تیار کی گئیں تھی جبکہ دوہزار بائیس میں یہ تعداد دس لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو انسٹھ تک پہنچ گئی ۔
یہ پہلی بار ہے جب امریکی پابندیوں کے نئے دور کے باوجود ایران میں نئی گاڑیوں کی پیداوار دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔