Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران میں 6 لاکھ 70 ہزار افغان طلبا و طالبات کی تعلیم جاری

ایران کے مرکز برائے بین الاقوامی امور اور بیرون ملک اسکول نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اس وقت چھے لاکھ ستّر ہزار افغان طلبا کی تعلیم جاری ہے جبکہ آئندہ تعلیمی سال کا بجٹ کا تخمینہ تین سو باون ملین ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی پر کسی بھی افغان شہری کو خواہ وہ قانونی دستاویزات رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو ایران میں حصول علم سے نہیں روکا جا سکتا اور سب کو داخلہ دیا جاتا رہا ہے۔ 

ایران کے مرکز برائے بین الاقوامی امور اور بیرون ملک اسکول نے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی بنا پر مختلف وزارتوں منجملہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی سطح پر کوششیں کیں تاکہ رکاوٹوں اور بندشون کو ختم کیا جائے اور تمام افغان طلبا کو تعلیم کے حصول کی سہولت فراہم کی جائے۔

افغان شہریوں کو تعلیم کی یہ سہولت ایسی حالت میں فراہم کی جا رہی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی بنا پر ملک کو کافی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور پھر بھی ایران، افغان شہریوں پر آنے والے تعلیمی اخراجات اٹھا رہا ہے۔

یہی نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو ممکنہ طور پر بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے تاکہ ایران میں موجود تمام افغان شہری اور طلبا خواہ ان کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہ بھی ہوں زیور علم سے آراستہ ہو سکیں۔

ٹیگس