Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ایرانی ساختہ ہتھیاروں کی پیداوار و فروخت میں ڈھائی گنا اضافہ

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں ایرانی ہتھیاروں کی پیداوار و فروخت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا آشتیانی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی وزارت دفاع نے علاقائی و بین الاقوامی  اور یا اندرون ملک مسائل سے قطع نظر آزادی کے ساتھ اپنی ترقی و پیشرفت کا عمل جاری رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران ایران نے ترقی کی کئی چوٹیاں سر کی ہیں جبکہ ایران کے خلاف دشمنوں کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے مختلف قسم کے دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مختلف دوریوں پر مار کرنے والے کروز میزائل تیار کئے جن میں پینتیس سے ایک ہزار کلو میٹر تک کی دوری شامل ہے اور اس پیداوار میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے۔

انھوں نے ایران کی میزائل توانائی کے ساتھ ساتھ ڈرون توانائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے بیس ہزار فٹ کی بلندی پر چوبیس گھنٹے پرواز کرنے والے مثالی ڈرون طیارے بھی بنائے ہیں جبکہ بحریہ کے شعبے میں ایران نے مختلف طرح کی آبدوزیں بھی تیار کی ہیں۔

ٹیگس