Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران کی نو تیار کردہ نالج بیسڈ دواؤں کی رونمائی

ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کی تیار کردہ نو دواؤں اور دواؤں میں استعمال ہونے والے مواد کی رونمائی کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کی تیار کردہ دواؤں میں اے ایل ایس کی بیماری استعمال ہونے والی ویالادڈاراوون، ایمرجنسی کی حالت میں بی پی کو کنٹرول کرنے والا انجیکشن لابٹالول ۔ وٹامن بی فعالیت کا انجیکشن کلسی ٹریول، بیہوشی سے متعلق انجیکشن روکرونیوم شامل ہے جبکہ پانچ دیگردواؤں کے ایسے بااثر مواد کی رونمائی بھی کی گئی ہے جو ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کا تیار کردہ ہے جس میں ڈولوکسیٹائن، املوڈپائن، بائیسوپرولول، پریلوکائن اور کیٹرولاک شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ ایران کے ماہر جوان سائنسدانوں نے حالیہ برسوں کے دوران ملک میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی پیداوار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

ٹیگس