Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران، مزاحمتی فلموں کا علمبردار: جہاد اسلامی فلسطین

تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے کہا ہے کہ ایران مزاحمتی محاذ کے سلسلے میں تیار شدہ فلموں کا علمبردار ہے۔

ایران کے عسلویہ شہر میں ہونے والے استقامتی فلم فیسٹیول کے موقع پر ناصر ابوشریف نے کہا  کہ ایران کا نظام ایک استقامتی نظام ہے جو نہ صرف کسی کی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرسکتا بلکہ اپنے پیش کردہ طریقہ کار یعنی مزاحمت کے راستے پر گامزن رہنا چاہتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے سامنے ایران کی مزاحمت باعث بنی کہ اس ملک کے خلاف جنگ کا ایک وسیع میدان کھول دیا جائے لیکن ایران نے مزاحمت اور استقامت کے جذبے کے ساتھ مغربی دنیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ ایران اپنے تمام فیصلے استقامت کے اصولوں کے تحت ہی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی استقامتی فلم فیسٹیول کا آغاز گذشتہ بدھ کو ہوا جس میں پچاس مختلف ممالک سے پانچ سو فلمیں شامل کی گئی ہیں۔ تین سو فلمسازوں نے بھی اس فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ 

ٹیگس