Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • تہران- کربلا ریل سروس بہت جلد بحال ہوگی: ایرانی محکمہ ریلوے

ایران کے محکمہ ریلوے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ تہران سے کربلا کے روٹ پر ٹرین سروس کی بحالی پر اتفاق ہوچکا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے سربراہ سید میعاد صالحی نے کہا ہے کہ بغداد میں منعقدہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں طے پایا کہ شلمچہ سے بصرہ کے مابین ریلوے لائن بچھانے کی رفتار تیز کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کی ریلوے لائن کو خسروی بارڈر کے ذریعے جوڑنے پر بھی اتفاق حاصل ہوا۔ 

ایران کے محکمہ ریلوے کے سربراہ نے بتایا کہ تہران سے کربلا جانے والی ریل سروس کو بھی بحال کرنے کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ 

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا پانچواں اجلاس اتوار کے روز شروع ہوا تھا جو کہ آج اختتام پذیر ہوا۔ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران ایران اور عراق کی تجارت میں تیئس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تہران اور بغداد کی تجارت کا حجم نو ارب ڈالر قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس