Mar ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہئے، ایران

عالمی اداروں میں ایران کی نمائندگی نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے تاکید کی ہے کہ ایران پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھنے والوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عالمی اداروں میں ایران کی نمائندگی نے اسلاموفوبیا کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک ٹوئٹ میں تاکید کی ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ جب عالمی برادری دنیا کی آبادی کے بڑے حصے کی حیثیت سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی روک تھام کرے اور اس سلسلے میں ٹھوس موقف اختیار کرے۔

نیویارک میں ایران کے مستقل نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذہب و عقائد کے خلاف تمام تشدد پسندانہ اقدامات کو قابل افسوس سمجھتا ہے اور ایران پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھنے والوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔

 نیویارک میں ایران کے مستقل نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند عشروں کے دوران اسلام مخالف چینل قائم کئے گئے ہیں جو دین اسلام کی بے ادبی اور مسلمانوں کی توہین نیز اسلام و مسلمین کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں جبکہ ان چینلوں کے یہ تشدد پسندانہ اقدامات انسانی حقوق کے بھی خلاف ہیں۔

ٹیگس