Mar ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کی صورت حال کے خصوصی رپورٹر کی کارکردگی پر ایران کی کڑی نکتہ چینی

جنیوا میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر کی ایران مخالف اور غیر تعمیری رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: جنیوا میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے  ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر کی ایران مخالف اور غیر تعمیری رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے مسئلے میں ایران کے اصولی رویے کے باوجود ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر کا رویہ غیر تعمیری اور غیر پیشہ ورانہ رہا ہے۔ 

ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر جاوید رحمان نے اپنی نئی رپورٹ میں وائٹ ہاؤس اور مغربی حکام کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے ایران مخالف بے بنیاد دعوے کئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر نے اپنے دعووں کے سلسلے میں جو انھوں نے ایران کے خلاف کئے ہیں، حکومت ایران کے نظریات پر کوئی توجہ دیئے بغیر  دہشت گرد گروہوں کے نظریات سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور  ایران کے اصولی رویے کے باوجود ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر کا رویہ بالکل غیر تعمیری اور غیر پیشہ ورانہ رہا ہے۔ 

جنیوا میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہئے جو انسانی حقوق کے مسئلے کو بعض ملکوں کے سیاسی مقاصد کے سلسلے میں ایک حربے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ 

جنیوا میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے تاکید کی کہ ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں خصوصی رپورٹر کی ایران مخالف اور غیر تعمیری رپورٹ میں بعض مغربی حکومتوں اور ان کے ذرائع ابلاغ اور ان ملکوں میں مقیم دہشت گردوں کے دعووں کی مکمل تکرار کی گئی ہے اور وہ ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال کی حقیقت اپنے نظریات کے دائرے میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

جنیوا میں ایران کے مستقل مندوب علی بحرینی نے کہا کہ یہ محض منافقت ہے کہ ایران مین عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے ایرانیوں اور تمام قوموں کے بارے میں انسانی حقوق کے مدافع بن جائیں جبکہ ایرانی قوم کو ان ہی مغربی ملکوں کی ظالمانہ پابندیوں کا سامنا ہے اور وہ ابتدائی ترین انسانی حقوق اور دواؤں تک سے محروم ہو گئی ہیں۔ 

ٹیگس