Mar ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپ کی تجارت کی حد 40 کروڑ یورو سے اوپر

ایران اور یورپ یونین کے درمیان مشترکہ تجارت کی مالیت چالیس کروڑ یورو پار کر گئی۔

سحر نیوز/ ایران: یورپی کمیشن کے ادارہ شماریات، یورو اسٹیٹ کے مطابق، ایران نے گذشتہ ایک مہینے کے دوران یورپی یونین کے رکن ستائیس ممالک کے ساتھ چار سو ایک ملین ڈالر پر مشتمل تجارت انجام دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران اور یورپی یونین کی تجارت کے حجم میں، گذشتہ ایک ماہ کے دوران پانچ فیصد جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی ممالک میں جرمنی سے سب سے زیادہ برآمدات اور درآمدات انجام دی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں اٹلی کے ساتھ ایران کی تجارت، بارہ ملین یورو جبکہ بیلجیم کے ساتھ گیارہ ملین یورو رہی ہے۔

ٹیگس