ارومیہ جھیل، صوبہ آذربائیجان کا نگینہ
Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
نوروز کے موقع پر ایران کے شمال مغربی علاقوں میں واقع ارومیہ جھیل بھی سیاحوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، ارومیہ جھیل ایران کے مغربی اور مشرقی آذربائیجان صوبوں کا حصہ ہے اور اپنے دیدہ زیب مناظر سے ہر دیکھنے والے کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ اس جھیل کا پانی کھارا ہے اور اس کی مٹی اور نمک کی طبی خصوصیات بتائی جاتی ہیں۔
ارومیہ جھیل کے بیچ ایک جزیرہ بھی واقع ہے جہاں سیاح کشتیوں پر سوار ہوکر پہنچتے ہیں اور راستے میں انتہائی حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ نوروز کی چھٹیوں کے موقع پر ایرانی اور غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد اس جھیل کے خوبصورت مناظر کو قریب سے دیکھنے کیلئے اس کا رخ کرتے ہیں ۔ یہ جھیل نہ صرف ایک اہم سیاحتی مرکز سمجھی جاتی ہے بلکہ پورے علاقے کی ماحولیات کو متوازن بنانے کے لئے اس کا مرکزی کردار بھی ہے۔