Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی حمایت میں جکارتہ کا اقدام قابل قدر، ایرانی کھلاڑی نے اپنا میڈل انڈونیشیا کے عوام کو پیش کردیا

انڈونیشیا کی جانب سے صیہونی حکومت کی فٹبال ٹیم کی جکارتا میں داخلے پر پابندی کے بہادرانہ اعلان کے بعد ایرانی خاتون کھلاڑی نے اپنا گولڈ میڈل انڈونیشیا کے عوام کو پیش کردیا۔

سحر نیوز/ ایران: جکارتہ کے پیراایشین مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی خاتون کھلاڑی عشرت کردستانی نے اپنے اس اقدام کے اعلان کے بعد، ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا کے عوام اب عالمی استکباری اور سامراجی طاقتوں کی چالوں سے آگاہ ہوچکے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گی۔  

ایران کی پیرا والیبال کی کھلاڑی عشرت کردستانی نے کہا کہ قطر فٹبال ورلڈ کپ کے بعد جہاں فلسطین کی ڈٹ کر حمایت ہوئی، انڈونیشیا کی حکومت کا اقدام انتہائی پرشکوہ اور مثالی تھا ۔ 

انہوں نے کہا کہ  صیہونی کھلاڑیوں کی انڈونیشیا میں داخلے پر پابندی سے فلسطین اور مزاحمتی گروہوں کے استقامت کے جذبے میں اضافہ ہوگا۔ 

قابل ذکر ہے کہ جکارتہ کے اس فیصلے کے بعد، انڈر ٹوئینٹی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی ان سے چھین لی گئی تاہم انڈونیشیا کے عوام نے اپنی حکومت کے اس اقدام اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔ 

انڈونیشیا کے صدر جوکوئی ویدودو نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتّے عوام کی حمایت پر مبنی انڈونیشیا کی اصولی پالیسی میں ہرگز تبدیلی نہیں آئے گی۔

ٹیگس