Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • سمندری حدود پر امریکی طیارے کو ایرانی بحریہ کا انتباہ

ایران کی سمندری سرحد میں ایک امریکی طیارے کے داخل ہونے پر ایرانی بحریہ کے جوانوں نے مکمل ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس امریکی طیارے کو سخت متنبہ کیا اور اسے بلا جواز ایرانی فضا میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سحر نیوز/ ایران: امریکی بحریہ کا ای پی تھری ای، قسم کا یہ طیارہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں ایرانی فضائی حدود میں جیسے ہی داخل ہوا اسے ایرانی بحریہ کے سخت ردعمل اور وارننگ کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ طیارہ جاسوسی نوعیت کا تھا جو اطلاعات جمع کرنے کے مشن پر رہتا ہے۔ ایرانی بحریہ مختلف شعبوں میں وسائل و آلات سے آراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خلیج فارس اور شمالی بحر ہند میں ایک مکمل مضبوط و طاقتور آمادہ اور چوکس فورس شمار ہوتی ہے۔

ایرانی بحریہ کے یہ جوان اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہونے کے ساتھ سمندر میں اپنی باوقار موجودگی سے خلیج فارس، بحیرہ عمان، بحر ہند اور بحر اٹلانٹک میں امن و سیکورٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جن کی بدولت دنیا کے چاروں اقتصادی بحری راستوں میں ایران کی جہاز رانی کو بھی تحفظ مل رہا ہے۔

ٹیگس