Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • قرآن کریم مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لئے دلچسپی کا باعث: نائب صدر حسینی

ایران کے نائب صدر نے تہران میں منعقد ہونے والے قرآن کریم کے اکتیسویں بین الاقوامی میلے کے موقع پر کہا ہے کہ مسلمانوں کے علاوہ غیرمسلموں کی توجہ بھی قرآن کریم کی جانب موڑنے کی ضرورت ہے۔

سحر نیوز/ ایران: تہران میں قرآن کریم کی اکتیسویں بین الاقوامی نمائش ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے تہران کی عیدگاہ مصلائے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں جاری ہے۔  نائب صدر سید محمد حسینی نے اس نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے پیغام کو پورے دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ 

سید محمد حسینی نے کہا کہ اس نمائش کے بین الاقوامی حصے میں مختلف ممالک سے محققین اور فنکار شامل ہوئے ہیں جنہیں ایران  کے روحانی ماحول اور قرآن کے بدولت دوسری ایجادات سے آشنا کرایا جا سکتا ہے۔ 

نائب صدر نے کہا کہ تہران میں قرآن کی بین الاقوامی نمائش ایک انتہائی اہم قرآنی مرکز ہے جہاں معاشرے کے تمام حصے کلام الہی کے سلسلے میں انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں کو قریب سے مشاہدہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے پروپیگینڈے کے برخلاف یہ نمائش اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے عوام کے قرآنی اور اسلامی سرگرمیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ٹیگس