Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم، ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے میں شامل

ایران کی یک اتفاق کوچک یا ایک چھوٹا سا واقعہ فلم، ہندوستان کے ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شامل کی گئی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق سید مرتضی سبزقبا اس فیچر فلم کے ہدایتکار ہیں، جسے ہندوستان کے بارہویں بچوں کے بین الاقوامی فلمی میلے آئی سی ایف ایف کے مقابلے کے حصے میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک چھوٹا سا واقعہ نام کی فلم، ایک نوجوان کی کہانی ہے جو خود فلموں میں شامل ہونا اور بڑے پردے پر اپنی تصویر دیکھنے کا شوقین ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ آئی سی ایف ایف میں بچوں کے بارے میں یا بچوں کے لئے بنائی گئی بہترین فلم، بہترین ہدایتکاری، بہتری دستاویزی فلم، بہترین اینیمیشن اور اینیمیشن کی بہترین ہدایتکاری کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ بین الاقوامی فلمی میلہ دس سے لیکر اٹھارہ اپریل تک ہندوستان میں منعقد ہوگا۔

ٹیگس