Apr ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • مغرب انسانی حقوق کا دشمن ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مغرب کو انسانی حقوق کادشمن قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: شب ولادت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر فارسی زبان کے اساتذہ، شعرا اور ادبا کے ایک گروپ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب نے فرمایا کہ شاعر جذبابی اور عاطفی روح کا حامل ہوتا ہے لیکن مسائل ومشکلات کے مقابلے میں جذبات سے کام لینے کے بجائے انھیں حالات کے صحیح ادراک کے ساتھ اس فن کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مغرب کی چیرہدستیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مغرب اپنے سامراجی دور کی سیاہ تاریخ کے علاوہ اس دور میں بھی پابندیوں کی ذریعے حملوں اور لوٹ مار میں مشغول ہے۔
آپ نے دواؤں کی ترسیل پر پابندی اور مختلف بہانوں سے ویکسین کی فراہمی سے انکار کو ایران کے خلاف مغرب کے حملوں کی ایک مثال قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر مغرب والے ایران اسلامی اور اس کے عوام کو غذائی اشیا سے محروم کرنے کے قابل ہوتے تو ایسا کرنے سے ہر گز گریز نہ کرتے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مغرب والے بنیادی طور پر انسانی حقوق کے دشمن ہیں اور ساری دنیا داعش، انقلاب مخالفین اور عراقی ڈکٹیٹر صدام کی حمایت اور اسی طرح غزہ اور فلسطین میں صیہونی جرائم کی حمایت کی شکل میں مغربی انسانی حقوق کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

ٹیگس