Apr ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • یوم القدس کے موقع پر ایران کی وزارت خارجہ کا بیان

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے عالمی اداروں اور تنظیموں سے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور صیہونی جرائم رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عالمی یوم قدس کے موقع پر جاری کیے جانے والے بیان میں ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آج سرزمین فلسطین اور قدس شریف عالم اسلام کے اتحاد اور دنیا بھر کے مظلوموں اور حریت پسندوں کی حق طلبی کی علامت بن چکی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال عالمی یوم قدس کے موقع پر لاکھوں کروڑوں انسان فلسطینیوں کی فریاد مظلومیت بلند کریں گے۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ بدستور عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے۔ 
اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا تھا کہ خطے میں طاقت کا توازن کافی عرصے پہلے ، صیہونی حکومت کے نقصان اور فلسطین کے حق میں تبدیل ہوگیا ہے۔ 
اپنے ایک ٹوئٹ میں ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کا ورثہ ایک مضبوط استقامی محاذ کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ 

ٹیگس