سپاہ پاسداران، ایران کے اسلامی نظام کے تحفظ کا طاقتور بازو: وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i420834-سپاہ_پاسداران_ایران_کے_اسلامی_نظام_کے_تحفظ_کا_طاقتور_بازو_وزارت_خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اسلامی جمہوریہ ایران کا طاقتور بازو ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۲:۵۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران، ایران کے اسلامی نظام کے تحفظ کا طاقتور بازو: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اسلامی جمہوریہ ایران کا طاقتور بازو ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، اسلامی جمہوریہ ایران کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور دستہ، قوم اور قومی سلامتی کا محافظ اور پیارے ایران کے لیے عزت و وقار کا سرچشمہ ہے اور یہی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی تشویش اور غصے کی وجوہات ہیں ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

انہوں نے اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہزاروں شہیدوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ 2 مئی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کا دن ہے۔