ایران اور سعودی عرب کے مابین تجارت بحال ہو گئی
ایران اور سعودی عرب کے مابین سیاسی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بھی شروع ہو گئی ہے۔
سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت سید رضا فاطمی امین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے آغاز کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ایرانی سامان کا داخلہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تہران اور ریاض کے درمیان مصنوعات کے لین دین کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
ایران کے وزیر صنعت نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے آغاز کے ساتھ ہی ہم نے سامان کی برآمد کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعرات 17 اپریل کو چین میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ 2016 کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ پہلی ملاقات تھی۔