Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران اور سعودی عرب کے مضبوط ہوتے رشتوں سے دشمنوں میں مایوسی، مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر توافق

اسلامی جمہوریہ ایران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کے سربراہ اور سعودی عرب کے مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن (سی ایس ٹی) کے سربراہ نے ریاض میں ایک ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور تجربات کے تبادلے پر زور دیا ہے ۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی سے محمد محسن صدر نے ریاض میں انٹرنیٹ گورننس فورم (IGF) کے موقع پر سعودی عرب کے کمیونیکیشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن (CST) کے سربراہ محمد سعود التمیمی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبے میں موجودہ گنجائش پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں سعودی عرب کے آئی سی ٹی کے بڑے منصوبوں میں ایران کی نجی شعبے کی کمپنیوں کی صلاحیتوں  اور توانائيوں کے استعمال پر زور دیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں نے مشترکہ مفاہمتی نوٹ کی شکل میں تمام مذکورہ امور کی پیروی پر اتفاق کیا ہے۔

 

ٹیگس