Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • بحیرہ عمان میں امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تفصیلات

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بحیرہ عمان میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں بدھ کی رات ایک ایرانی بحری جہاز کے ساتھ ایک نامعلوم بحری جہاز کی ٹکر کے نتیجے میں عملے کے دو افراد لاپتہ جبکہ کئی زخمی ہو گئے تھے اور نامعلوم بحری جہاز بین الاقوامی قوانین کے برخلاف متاثرہ بحری جہاز اور زخمیوں کی مدد کرنے کے بجائے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔

متاثرہ ایرانی بحری جہاز کی جانب سے مدد کی درخواست کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے چابہار میں قائم بین الاقوامی میری ٹائم سیکورٹی سینٹر نے نامعلوم بحری جہاز کو ڈیٹیکٹ اور شناخت کرنے کی کارروائی شروع کی۔

اس کارروائی میں ایرانی بحریہ کے شہید بایندر بحری جہاز نے علاقے سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ڈیٹیکٹ کیا اور ایک نامعلوم بحری جہاز کا جی پی ایس سسٹم بند ہونے اور مسلسل راستہ تبدیل کرنے کی بنا پر اس پر شک ہوا اور ایران کے عدالتی حکام کی اجازت سے ایک ہیلی بورن کارروائی کرتے ہوئے اس مشکوک بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اسے ایران کی سمندری حدود میں لے جایا گیا۔ 

یہ آئل ٹینکر امریکہ کے لیے تیل لے جا رہا تھا اور اس پر مارشل آئی لینڈز کا پرچم لگا ہوا تھا۔

ٹیگس