محنت کشوں سے رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایران کے محنت کشوں نے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود ہمیشہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا اور بدخواہوں کو غلط فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا
سحرنیوز/ایران: یوم مئی یا عالمی یوم محنت کشاں کی مناسبت سے ایران کے ہزاروں محنت کشوں نے ہفتے کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے محنت کشوں کی زحمتوں اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایاکہ اگر محنت کش طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوشحال رہے گا
آپ نے فرمایا کہ کام، معاشرے کی حیات اور زندگی اور عوامی زندگی کی ریڑھ کی ہڈی ہے
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرمایا کہ اگر محنت اور کام نہ ہو، توکوئی بھی چیز نہیں ہوگی لہذا کام اور محنت پر توجہ ہونی چاہئے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بیکار بیٹھنے سے برائیاں پیدا ہوتی ہیں جس سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ ایران کے محنت کش لائق تحسین ہیں وہ کام و محنت کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام اور انقلاب کے پوری طرح سے وفادار ہیں
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاکہ دشمنوں کے وسوسوں اور پروپیگنڈوں کے باوجود ایرانی محنت کشوں نے ہمیشہ دشمنوں سے دوری بنائی اور انہیں پوری طرح مسترد کیا ہے۔