May ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • صدر ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں ایرانی ساختہ ہوائی جہاز کے انجن کا کامیاب تجربہ

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں ریورس انجینرنگ سے بنائے جانے والے ملکی ساختہ ہوائی جہاز کے انجن کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کی موجودگی میں ہوائی جہاز کے مکمل ایرانی انجن اور اس کے کنٹرول سسٹم کا کہ جسے ریورس انجینیئرنگ کے ذریعے مپنا انڈسٹریل گروپ کے ماہرین نے تیار کیا ہے، کامیاب تجربہ کیا گیا۔ 

صدر مملکت نے مکمل طور پر ایران میں تیار شدہ بجلی بنانے والی جدید ایف کلاس گیس ٹربائن کا بھی معائنہ کیا کہ جس کے جدید اور ہائی ٹیک پرزے مپنا کمپنی میں بنائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اسی طرح مپنا گروپ کے ماہرین کے ڈیزائن اور تیار کردہ لوکوموٹیو ایم اے پی ٹوینٹی فور کا بھی معائنہ کیا۔ اس لوکوموٹیو کے کنٹرول سسٹم، بوگی، بریک، چیسی اور باڈی سمیت اہم اور اصلی پرزے مپنا انڈسٹریل گروپ میں بنائے گئے ہیں اور ملک کے اندر تیار شدہ آلات اور پرزوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ملکی کمپنیوں کی توانائیوں سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے مپنا کمپنی میں گئے اور انہوں نے تھرمل اور قابل تجدید توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں، تیل اور گیس، ریلوے نقل و حمل، ہوائی جہازوں کے انجنوں، بنیادی مرمت اور اوورہالنگ، الیکٹرک گاڑیوں، صحت اور پانی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں مپنا انڈسٹریل گروپ کی کامیابیوں اور مصنوعات کا معائنہ کیا۔

مپنا انڈسٹریل گروپ ایک ایرانی انجینئرنگ گروپ ہے کہ جو درحقیقت کئی کمپنیوں کا مجموعہ ہے۔ یہ انڈسٹریل گروپ بجلی گھروں، بنیادی تنصیبات اور گیس پانپ لائنوں کی تعمیر، کھدائی اور ریل ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں کام کر رہا ہے۔ 

ٹیگس