May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران نے  آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر روکا

ایران کی سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ نے آبنائے ہرمز میں قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو روک لیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی سپاہ پاسداران کی بحری یونٹ کے اس اقدام کے بعد امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے نے دعوی کیا ہے کہ اس آئل ٹینکر کو اس وقت آبنائے ہرمز میں روکا گیا جب وہ پنامہ کے پرچم کے ساتھ اس آبی علاقے سے گذر رہا تھا۔
اس سے قبل اٹھائیس اپریل کو بھی خلیج فارس میں ایرانی کشتی سے ٹکرانے اور نتیجے میں ایرانی عملے کے کئی افراد کے لاپتہ ہوجانے پر مارشل جزائر کے پرچم کے حامل ایک بحری جہاز کو بحیرہ عمان میں ایرانی سپاہ پاسداران کے جوانوں نے روک لیا تھا۔

اس بحری جہاز نے ایرانی کشتی سے ٹکرانے اور ایرانی عملے کے زخمیوں کی مدد کرنے پر مبنی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے بعد خلیج فارس سے فرار ہوجانے کی کوشش کی تھی جس پر بحری جستجو اور نجات کے مرکز ایم آر سی سی کی درخواست پر ایرانی بحریہ کے جوانوں ںے تعاقب اور شناخت و پہچان کرنے کے بعد اس بحری جہاز کو بحیرہ عمان میں روکنے کا اقدام کیا تھا۔

ٹیگس