May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران شام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا: صدر رئیسی کی شام کے علما سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے دورہ دمشق کے موقع پر شام کے علما سے بھی خطاب کیا اور دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے پر تاکید کی

سحرنیوز/ایران: صدر ابراہیم ر‏ئیسی نے  کہا کہ عالم اسلام بالخصوص شام کے علما، مفکرین اور عمائدین   کی ذمہ داری ہے کہ علاقے کے عوام پر امریکہ اور صیہونیوں کے مسلسل ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ شام کے صدارتی محل میں منعقدہ اس اجلاس میں  فلسطین کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر مملکت رئیسی نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ، شرم الشیخ اور اوسلو معاہدوں نے، کبھی بھی ملت فلسطین کے مفادات کو پورا نہیں کیا۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے موجودہ عالمی نظام کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونیوں نے علاقے کے عوام پر جو مظالم ڈھائے ہیں، ان کا پردہ فاش کرنے کی ذمہ داری عالم اسلام کے مفکرین اور برگزیدہ شخصیات پر عائد ہوتی ہے۔ صدر مملکت رئیسی نے اس موقع پر اطمینان دلایا کہ جس طرح اسلامی جمہوریہ ایران نے تکفیریوں سے جنگ کے دوران شامی عوام کا ڈٹ کر ساتھ دیا، اسی طرح دمشق کی تعمیر نو، اقتصادی اور تجارتی ترقی اور سیکورٹی کو بحال کرنے میں بھی شام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
انھوں نے زور دیکر کہا کہ مغربی ایشیا میں بدامنی کا باعث امریکہ ہے اور امن کو بحال کرنے کے لئے شام کی ارضی سالمیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ 

ٹیگس