May ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • صحت اور سکیورٹی دو بڑی نعمتیں اور خواتین اُس کا مرکزی نقطہ ہیں: مشیر صدر ایران

افغان خواتین کو ایران میں میڈیکل کی تعلیم دئے جانے پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہوا ہے، یہ خبر خواتین اور گھرانے کے امور میں صدر ایران کی مشیر انسیہ خزعلی نے دی ہے۔

سحر نیوز/ایران: گزشتہ روز آپس میں نظامِ صحت میں تعاون کی توسیع کے مقصد سے پانچ ممالک ایران، عراق، پاکستان، افغانستان اور تاجیکستان کے اعلیٰ عہدے داروں کے چھبیسویں اجلاس کا آغاز ہوا۔ اس اجلاس میں افتتاحی تقریر صدر ایران کی مشیر برائے خواتین اور گھرانے کے امور انسیہ خزعلی نے کی۔

انہوں نے صحت اور سکیورٹی کو دو بڑی نعمتوں سے تعبیر کیا اور خواتین کو خاندان اور سماج کی صحت اور سکیورٹی کا مرکزی نقطہ قرار دیا۔

محترمہ خزعلی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو صحت سے جڑے مسائل کی منصوبہ بندی میں ترجیح دی جائے کیوں کہ وہ ایک گھرانے کا ستون شمار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی ان کی بالیدگی اور سلامتی ایک خاندان کے تمام افراد بلکہ پورے معاشرے کو بالیدگی اور زندگی عطا کرتی ہے۔

انہوں نے خواتین کو سماج کا مربی، معلم اور اسکی زندگی میں بڑا مؤثر قرار دیا۔

صدر ایران کی مشیر نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے حکام کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ بعض خواتین کو میڈیکل کی تعلیم کے حصول کے لئے ایران بھیجا جائے گا۔

 

ٹیگس