May ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران کی ایٹمی مصنوعات ، آئی اے ای اے کے معیار کے عین مطابق

ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے تاکید کی ہے کہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی مصنوعات برآمدات کے قابل ہیں اس لئے کہ یہ مصنوعات آئی اے ای اے کے معیار کے عین مطابق تیار کی جا رہی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے ایران پریس کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے بجٹ قانون میں بیرونی سرمایہ کاری اور ایٹمی پروگراموں کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی بات کہی گئی ہے اور اس سلسلے میں رابطے اور مذاکرات بھی ہوئے ہیں ۔
محمد اسلامی نے تاکید کی ہے کہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کی مصنوعات برآمدات کے قابل ہیں اس لئے کہ یہ مصنوعات آئی اے ای اے کے معیار کے عین مطابق تیار کی جا رہی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ بجٹ کی فراہمی اور جوہری بجلی کی خریداری سے متعلق پائے جانے والے مسائل کو حل کر لیا جائے گا ۔ ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی توانائی کا ادارہ ملک میں اسٹریٹیجک کردار ادا کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی بجلی کی پیداوار میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ باقاعدہ ہموار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز تہران میں ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی کی موجودگی میں ایٹمی توانائی کے ایرانی ادارے کی دو مصنوعات کی رونمائی کی تقریب منعقد ہو ئی۔

ٹیگس