May ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے تیل کے قدرتی ذخیروں میں ڈھائی ارب بیرل کا اضافہ

ایران کے تیل کے نئے قدرتی ذخیروں میں ڈھائی ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ محسن خجستہ مہر نے اعلان کیا ہے کہ تیل اور گیس کے نئے ذخیروں کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کے پیش نظر گذشتہ دو سال کے دوران ایران کے تیل کے ذخیروں میں ڈھائی ارب بیرل کا اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس حاصل کرنے کی نئی انکشافی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد کمپنیاں سولہ بلاک کے تحت تیل اور گیس نکالنے کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اس شعبے میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ نے بتایا کہ انکشافی سرگرمیوں کے پیش نظر امید کی جا رہی ہے کہ ملنے والے ہائیڈروکاربر ذخیرے موجودہ ذخیروں سے بھی کئی گنا بڑے ہوں گے۔

ٹیگس