May ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • تیسری انٹرنیشنل مرند - ارس ٹور سائیکل ریس شروع

تیسری انٹرنیشنل مرند ارس ٹور سائیکل ریس آج سے شروع ہو گئی جس میں چار غیرملکی سائیکلسٹ ٹیمیں اور پانچ ایرانی سائیکلسٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تیسری مرند ارس انٹرنیشنل سائیکل ریس میں انڈونیشیا اور ازبکستان کی کلب ٹیمیں اور عراق کی اے اور بی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ ایران سے تبریز اوپن یونیورسٹی ، مس یا کاپر مل رفسنجان، سپاہان مبارکہ اسٹیل مل اصفہان، امیدنیا مشہد اور جلفا ارس کی کلب ٹیمیں اس میں حصہ لے رہی ہیں، اس ریس میں سائیکلسٹ چار مرحلوں میں تقریبا ایک سو پچاسی کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

اس مرتبہ اس سائیکل ریس کو سائیکلنگ کی عالمی فیڈریشن یو سی آئی نے پہلی دو ریسوں کے بعد رجسٹر کر لیا ہے اور اس تیسری انٹرنیشنل ریس میں یو سی آئی کا نمائندہ موجود ہے۔

ٹیگس