May ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • ازبکستان کے سائیکلسٹ نے ارس ٹور سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

ازبکستان کی تاشقند ٹیم کے رکن نیکیتا ٹس ویٹکف نے مرند ارس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: مرند ارس تیسری بین الاقوامی سائیکل ریس بدھ کی صبح شروع ہوئی جس میں انڈونیشیا اور ازبکستان کی کلب ٹیمیں، عراق کی اے اور بی ٹیم، تبریز اوپن یونیورسٹی ، رفسنجان کاپر مل، مبارکہ سپاہان اسٹیل مل اصفہان، امیدنیا مشہد اور جلفا ارس کی کلب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس بین الاقوامی سائیکل ریس میں پینتالیس سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں اور چار مرحلوں پر مشمتل اس ریس میں یہ مجموعی طور پر تقریبا ایک سو پچاسی کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ریس کے پہلے دو دور کے بعد اس سال اس کے تیسرے دور کو سائیکلنگ کی بین الاقوامی فیڈریشن نے رجسٹر کیا تھا اور موجودہ ریس میں بین الاقوامی فیڈریشن کا نمائندہ بھی موجود ہے۔

ٹیگس