May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • تہران میں تیل، گیس، پیٹروکیمیکل کی بین الاقوامی نمائش

تہران میں تیل، گیس، ریفائنری اور پیٹروکیمیکل پیداوار کی بین الاقوامی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اس بین الاقوامی نمائش کو ایران کی سب بڑی صنعتی نمائش قرار دیا جاتا ہے جس میں مذکورہ شعبوں میں سرگرم ایران اور دنیا کی بڑی کمپنیاں شامل ہوتی ہیں۔ 

تہران کی ستائیسویں پیٹرولیم نمائش کے دوران ایرانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی مصنوعات اور خدمات پیش کی جا رہی ہیں اور مختلف کمپنیوں کے مابین تعاون کا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ 

یہ نمائش سترہ مئی کو شروع ہوئی تھی اور آج بیس مئی کو اپنے اختتام پر پہنچے گی۔

ٹیگس