May ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • دشمن دنیا میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں میں ایرانوفوبیا پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: صدر رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کو انتہائی اہم اور اسٹریٹجک قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران بدھ کے روز جکارتا کی مسجد استقلال میں ظہر کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں انڈونیشیا کے نمازیوں میں اپنی موجودگی اور ان سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔

انھوں نے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کو انتہائی اہم اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد و یکجہتی کو فراموش نہ کیجیے اس لیے کہ یہ انڈونیشیا اور عالم اسلام کا عظیم سرمایہ ہے۔ مساجد کو عبادت کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا مقام بھی ہونا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ دشمن دنیا میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں میں ایرانوفوبیا پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور دنیا کے مسلمان جانتے ہیں کہ ان کا بہترین دوست اسلامی جمہوریہ ایران ہے کہ جو ان کی عزت و خودمختاری اور سربلندی کے بارے میں سوچتا ہے اور ان کی بدامنی اورعدم استحکام کو اپنی بدامنی اور عدم استحکام سمجھتا ہے۔

ٹیگس