Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں ایران کے نائب صدر کی شرکت

ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوغان آج دارالحکومت انقرہ میں عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوغان کی حلف برداری کی تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اول محمد مخبر اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78 ملکوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر، روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

صدر رجب طیب 28 مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسری بار ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب کی جماعت تقریبا 21 سال سے اقتدار میں ہے، وہ سنہ 2003 میں ترکی کے وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ 2014 میں ملک کے صدر بنے تھے، یوں اب ان کا دور اقتدار تیسری دہائی میں داخل ہو گیا ہے۔ اس بار ترکیہ کی نئی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

ٹیگس