Jun ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں آج سے ہو رہا ہے ایران کی با ضابطہ سفارتی سرگرمیوں کا آغاز

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج منگل کو جدہ میں ایرانی قونصل خانہ اور او آئی سی کا دفتر بھی دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ ایران :اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے، قونصل خانے کے دوبارہ افتتاح اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی نمائندگی کے تعلق سے کہا ہے کہ ریاض اور جدہ میں ایرانی سفارت خانہ، قونصل خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کا باضابطہ افتتاح آج 6 اور 7 جون کو ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے اور جدہ میں قونصل خانے نے حجاج کرام کی روانگی سے قبل ہی عارضی طور پر سرگرمیاں شروع کردی تھیں، تاہم کل دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں باضابطہ افتتاح ہوگا۔

یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔ ای

واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کےدرمیان 10مارچ 2023 میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

ٹیگس