ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو، کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور مقابلہ کریں گے
ایرانی وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران و سعودی عرب کے درمیان تمام میدانوں میں اپنے تعلقات مضبوط بنانے پر تاکید کی۔ ایرانی وزير خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی بیرونی خطرے کے مقابلے ميں اپنے ملک کا پوری طاقت سے بھرپور دفاع کرے گا۔

سید عباس عراقچی نے امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ کارروائيوں سمیت بدامنی پھیلانے والے تمام اقدامات کے مقابلے ميں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے علاقے کے تمام ملکوں کی ذمہ داریوں پر تاکید کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس موقع پر سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے علاقے کی صورت حال اور کشیدگی میں شدت کے نتائج پر تشویش ظاہرکی اور سفارتی وسائل کے استعمال کی اہمیت اور علاقے میں قیام امن و استحکام کے لئے علاقائی تعاون پر تاکید کی ۔