Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کا جدید ترین میزائل فتاح، اینٹی میزائل سسٹم کا قاتل

فتاح میزائل کی رفتار بہت زیادہ ہے اور اتنی رفتار رکھنے والے میزائل کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے فتاح ہائپر سونک میزائل کی تقریب رونمائی میں کہا کہ فتاح میزائل چونکہ مختلف بلندیوں اور سمتوں میں پرواز کرتا ہے اس لیے اسے کسی بھی میزائل سے تباہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جنرل امیر علی حاجی زادہ نے مزید کہا کہ یہ میزائل دنیا میں بے نظیر ہے اور اس میزائل کی رونمائی سے ایران یہ ٹیکنالوجی رکھنے والے دنیا کے چار ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فتاح میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اس کی وجہ سے اس کے لیے کوئی اینٹی میزائل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینک، بحری جہاز اور ہوائی جہاز وغیرہ جیسے ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے لیے میزائل موجود ہیں اور حتی دیگر میزائلوں کے لیے بھی اینٹی میزائل بنائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتاح میزائل کی رفتار بہت زیادہ ہے اور اتنی رفتار رکھنے والے میزائل کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ کل ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے ہائپر سونک میزائل فتاح کی صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔  

ٹیگس