Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • پڑوسی ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنے پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی ڈیٹرنٹ طاقت خطے کے پائیدار امن اورسلامتی کی ضامن ہے اور ہم ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعمیری شراکت اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں

 

سحر نیوز/ ایران :ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ فوجی اور دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ غیرملکی تعلقات میں باعزت ڈپلومیسی کا جاری رہنا ایران کے لیے ایک روشن مستقبل کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی ڈیٹرنٹ طاقت خطے کے پائیدار امن اور سلامتی کی ضامن ہے اور ہمسایوں کے ساتھ تعمیری شراکت اور دوستانہ تعلقات سنجیدگی کے ساتھ جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کل فتاح ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا اور ساتھ ہی سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ بھی دوبارہ کھولا ہے۔ ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی سے سات سال کے وقفے کے بعد دوبارہ اپنے سفارتی تعلقات بحال کر لیے ہیں۔

ٹیگس