Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ فتاح ہائپرسونک میزائل ایمان اور امید کے جذبے کے کارخانے کی پیداوار ہے جس نے علاقے کی سلامتی کو اور بھی یقینی بنا دیا۔

سحر نیوز/ ایران: تہران کے خطیب جمعہ محمد جواد حاج علی اکبری نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا ہے کہ فتاح ہائپر سونک میزائل کی رونمائی سے مومنوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شیطانی قوتوں کے دلوں میں خوف و ہراس کا طوفان بپا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتوں کو ہمیشہ ایرانی عوام کے ایمان اور امید سے منہ کی کھانی پڑی ہے، اسی لئے وہ ایرانی عوام کے اس جذبے کو، اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چھے جون کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرواسپیس فورس نے فتاح ہائپرسونک میزائل کی رونمائی کی جس کی رفتار آواز سے پندرہ گنا زیادہ ہے اور کوئی بھی فضائی دفاعی نظام اس ہائپرسونک میزائل کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ ایران کے علاوہ صرف تین ملکوں کے پاس ہائیپر سونک میزائل کی ٹیکنالوجی ہے۔

ٹیگس