Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران میں لیتھیم کے عظیم ذخائر کی دریافت سے صیہونی حکومت کو تکلیف

ایران میں لیتھیم کی عظیم مقدار کی دریافت سے پریشان ناجائز صیہونی حکومت کی میڈیا نے اعتراف کیا ہے اس سے بین الاقوامی سطح پر ایران کی اہمیت بڑھ جائے گی اور مغربی ایشیاء کی مرکزیت ایک بار پھر ایران منقتل ہو جائے گی۔

سحرنیوز/دنیا: عبری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران میں لیتھیم کے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل عظیم ذخائر کی دریافت سے ایران کی اقتصادی جغرافیائی پوزیشن بہت مستحکم ہو جائے گی۔

المیادین نے صیہونی اخبار معاریو کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ لیتھیم کی اتنی بڑی مقدار میں دریافت سے بین الاقوامی طور پر ایران کی اقتصادی اور خارجہ سیاست پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق اور ایک صیہونی ماہر نے کہا ہے کہ لیتھیوم کی دریافت سے مشرق وسطی کا مرکزی نقطہ پھر تہران منتقل ہو جائے گا اور توانائی، بیٹری سازی کی صنعت، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں ایران کا حصہ بین الاوقوامی طور پر فیصلہ کن کردار کا حامل ہو جائے گا۔

ایک اور صیہونی اخبار نے ایران میں لیتھیم کے ذخائر کے دریافت ہونے پر لکھا ہے کہ لیتھیوم کی دریافت کا معنی تہران کی واشنگٹن اور اس کے اتحادی اسرائیل کے مقابلے میں انٹیلی جنٹ جنگ میں فتح ہے، اس سے تہران چین اور تہران جنوبی ایشیاء کے ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے۔

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت بننے کے قریب ہے اور اس موقع پر ہمدان میں اس قیمتی لیتھیم کی دریافت سے ایران اقتصادی اور سیاسی طور پر بہت طاقتور ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے صوبے ہمدان میں 8 اعشاریہ 5 ملین ٹن لیتھیوم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ٹیگس