Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور کیوبا کا ویکسین کی تیاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور کیوبا نے طبی شعبے بالخصوص انواع و اقسام کی ویکسین کی تیاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے صدر ایران کے دورہ کیوبا کے موقع پر ہوانا میں کہا کہ کیوبا ویکسین تیار کرنے والے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہے اور تہران اور ہوانا نے کورونا ویکسین بنانے اور عالمی وبا کو کنٹرول کرنے میں بہت اچھا تعاون کیا ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے انواع و اقسام کی ویکسین کی تیاری میں باہمی تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے نئی ویکسین کی تیاری کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

ٹیگس