Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • ایرانی سرحدی فورس کی مسلح دہشت گرد گروہ کے ساتھ جھڑپ

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحدی فورس کے کمانڈر جنرل رضا شجاعی نے کہا ہے کہ سرحدی فورس کی دہشت گرد گروہ کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنرل رضا شجاعی نے کہا کہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی محافظوں کو زاہدان کے قریب سرحدی علاقے سے ایک مسلح دہشت گرد گروہ کے ایرانی حدود میں داخل ہونے کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد مناسب اقدامات کر کے سرحدی فورس کے جوانوں کو اس علاقے میں بھیجا گیا جہاں ان کی دہشت گرد گروہ کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ جنرل شجاعی کا کہنا تھا کہ اس جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گرد بھی پسپا ہو کر ایرانی سرحد سے دوسری جانب بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحدی فورس کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی سرحدی فورس کے جوان کسی بھی غیرقانونی اقدام خاص طور پر شرپسندانہ کارروائی کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے اور شرپسند عناصر کو کسی بھی قسم کی بدامنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس